5 اکتوبر 2014 - 17:36
عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں امن بحال

عراق میں تنظیم بدر کے سربراہ نے کہا ہےکہ مشرقی صوبے دیالہ میں امن قائم ہوگيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ھادی العامری نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شیعہ رضاکار جوانوں کی مدد سے دیالہ، آمرلی اور سلیمان بیگ علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے اور ان علاقوں سے دہشتگردوں کومار بھگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ رضاکار فورس کا مقصد عراق کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے نجات دلانا ہے۔ ھادی العامری نے کہاکہ شیعہ رضاکار فورس  اور کردوں کے درمیان مکمل ہماہنگي پائي جاتی ہے۔ واضح رہے صوبہ دیالہ اور صلاح الدین میں شیعہ فورسز کی آمد کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شدید شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور ان صوبوں میں مختلف علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔
 ۔۔۔۔۔

۲۴۲